0

گلگت بلتستان میں گجرات کے چار لاپتہ سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، گاڑی حادثے کا شکار

نیامحاذ:گلگت بلتستان کی سیر کو گئے گجرات کے چار لاپتہ سیاحوں کا ایک ہفتے بعد سراغ مل گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاحوں کی گاڑی گلگت سکردو روڈ پر گنجی پڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔
مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ چاروں سیاحوں کی لاشیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں، تاہم گاڑی تک پہنچنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور حکام کوششیں کر رہے ہیں۔ حادثے کے باعث سیاحوں کی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔
واقعے کے بعد حکام نے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ مزید مدد فراہم کی جا سکے اور دیگر ممکنہ متاثرین کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں