0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 119 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا

کراچی: (نیا محاذ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,18,723 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروباری دن کے آغاز میں مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی تاہم جلد ہی مندی کے دباؤ میں آ گئی، اور 119 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھی۔ گزشتہ روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 778 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 119,153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس گراوٹ کی بنیادی وجوہات میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ، غیر یقینی معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی دباؤ شامل ہیں۔ سرمایہ کار اس وقت مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالر 16 پیسے کمی کے ساتھ 282.06 روپے سے کم ہو کر 281.90 روپے پر آ گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے مالیاتی پالیسی، بجٹ کی تیاری اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال مارکیٹ کے رجحان پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں