مردان: (نیا محاذ) خیبر پختونخوا کے علاقے رستم، گڑیالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ جائیداد کے پرانے تنازع کی وجہ سے کی گئی۔ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اصل محرکات اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
یہ واقعہ علاقے میں افسوس اور غم کی لہر کا سبب بن گیا ہے، مقامی افراد نے اس افسوسناک سانحے پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
