0

صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: ہارورڈ یونیورسٹی پر غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے پر پابندی

واشنگٹن: (نیا محاذ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی حلقے حیران ہیں بلکہ ہزاروں غیر ملکی طلبہ کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی نے ہارورڈ یونیورسٹی کو خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام یونیورسٹی میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکتی، جب کہ پہلے سے زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو کسی دوسری یونیورسٹی میں ٹرانسفر کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے، جہاں دنیا بھر سے ہزاروں طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ اس پابندی سے نہ صرف ہارورڈ کی عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے بلکہ امریکہ کے تعلیمی نظام پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ان کے امیگریشن مخالف اقدامات کی کڑی سمجھا جا رہا ہے، جس پر امریکہ اور عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں