0

عالمی منڈی میں اضافہ، پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: (نیا محاذ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ایک بار پھر پاکستانی صرافہ بازاروں پر اثر انداز ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 3177 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر اس اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونا 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹوں پر پڑ رہا ہے۔ خریداروں کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے اور سونے کی خریداری محدود ہوتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں