0

کراچی میں سفاک بیٹوں کے ہاتھوں باپ قتل، بوری میں بند لاش برآمد

کراچی (نیا محاذ):
شہر قائد کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں سفاکیت کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، جہاں دو بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے ہی والد کو بے رحمی سے قتل کر کے لاش بوری میں بند کر دی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ان کے بیٹوں نے مبینہ طور پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بیٹے، ابراہیم اور افضل، مقتول کی لاش کو بوری میں ڈال کر موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے تاکہ اسے کسی نامعلوم مقام پر ٹھکانے لگا سکیں، تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر انہیں روکا اور تلاشی کے دوران بوری سے لاش برآمد ہو گئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف علاقہ مکینوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید غم و غصے کا باعث بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں