0

فیک نیوز پر محمد شامی کا بھارتی میڈیا پر سخت ردعمل

ممبئی (نیا محاذ):معروف بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ایک جعلی خبر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک خبر کے اسکرین شاٹ کے ساتھ شامی نے ایک طنزیہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جھوٹی خبر نشر کرنے پر صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد اب محمد شامی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے شامی نے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں محمد شامی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، “بہت اچھے مہاراج! اپنی نوکری کے دن بھی گن لو، ہمارے بعد میں دیکھ لینا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، کبھی تو سچ بولا کرو۔”
شامی نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا، “معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب خبر ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں