0

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال

اسلام آباد (نیا محاذ):سپریم کورٹ نے ایک اہم آئینی فیصلے میں سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو بحال کر دیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی، جس میں سیلز ٹیکس ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر عدالت نے ابتدائی طور پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالتِ عظمیٰ کے بینچ نے سماعت کے دوران یہ فیصلہ دیا کہ مذکورہ ترمیمی ایکٹ کو فی الحال بحال رکھا جائے گا، جبکہ کیس کی مزید سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سابقہ فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں ٹیکس نظام سے متعلق ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں