0

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ کا اعتراف

سری نگر: (نیا محاذ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب رہا ہے، اور اب دنیا اس دیرینہ تنازع پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے۔
بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد صورتحال نے نیا رخ اختیار کیا ہے، اور ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں شاید ہم نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب کشمیر تنازع کے حل میں سنجیدہ دلچسپی لے رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی یا نگرانی کے کردار کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے تاکہ ’ہزاروں سال‘ بعد کشمیر کے مسئلے کا کوئی دیرپا حل نکالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں