واشنگٹن: (نیا محاذ) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کی بحالی اور تناؤ کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زور دیا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر براہ راست رابطے بحال کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
مارکو روبیو نے گفتگو میں واضح کیا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور کسی بھی قسم کے تنازع سے بچنے کے لیے اپنی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مذاکرات کے عمل میں براہ راست کردار ادا کرنے کے لیے بھی آمادہ ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان پر جارحیت کا آغاز کر کے خود کو عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال سے دوچار کر لیا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے آپریشن “بنیان المرصوص” کے تحت بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
