0

انور مقصود کا کہنا ہے: “مشکل حالات میں ہی معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، قلم سے لڑوں گا”

کراچی: (نیا محاذ) معروف ادیب و مزاح نگار انور مقصود نے کہا کہ “مشکل حالات میں ہی معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، میرے پاس ہتھیار نہیں لیکن میں قلم کے ذریعے لڑوں گا۔”
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بھارت کے جنگی جنون کے خلاف ادیبوں اور دانشوروں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، انور مقصود اور ممتاز شاعر افتخار عارف نے موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔
انور مقصود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہم نے پانچ جہاز گرائے، مگر زمانہ بدل چکا ہے، اب کوئی جنگ نہیں چاہتا۔ جنگ شروع کرنا آسان مگر ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔”
ممتاز شاعر افتخار عارف نے پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “جہاں بھی انسانی جان ضائع ہو، ہم اس کے خلاف ہیں۔ ہم شروع دن سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں، انڈیا ہمیشہ واقعہ ختم ہونے سے پہلے پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے۔”
ادبی شخصیات نے اس موقع پر امن اور تحمل کا پیغام دیا اور بھارت کی جانب سے کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں