0

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے آئی پی ایل معطل کر دی

ممبئی: (نیا محاذ) پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اور آئی پی ایل مینجمنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹورنامنٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی بورڈ جلد اس فیصلے کی تفصیلات عوام کے سامنے لائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دھرم شالہ میں ہونے والا آئی پی ایل میچ بھی اچانک روک دیا گیا تھا، اور اسٹیڈیم کی روشنیوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے فوری طور پر وطن واپسی کے لیے پروازوں کی معلومات حاصل کرنا شروع کر دی تھیں۔
پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد بھارت میں غیر یقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے واضح پیغام دیا ہے کہ ملک پر کسی بھی جارحیت کا جواب بین الاقوامی قوانین کے تحت بھرپور طریقے سے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں