0

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف زلمی نے صرف 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کے صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 49 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میکس برائنٹ نے 38 رنز بنائے جبکہ محمد حارث 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مچل اوون ایک اور کپتان بابراعظم صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو سکا۔ ملتان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شائی ہوپ 23، طیب طاہر 22 اور رضوان نے 17 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے.
پشاور زلمی کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ احمد دانیال نے 3 وکٹیں حاصل کیں، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے دو دو جبکہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی اس فتح کے بعد ان کی پلے آف کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کو اپنی کارکردگی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں