0

یوکرین جنگ بندی نہ ہوئی تو ایٹمی جنگ چھِڑ سکتی ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا انتباہ

واشنگٹن: (نیا محاذ) ong>امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں جلد جنگ بندی نہ کی گئی تو صورتحال ایٹمی جنگ کی جانب جا سکتی ہے، جس کے نتائج دنیا کے لیے خطرناک ہوں گے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی حکومت کی اولین ترجیح یوکرین تنازع کا خاتمہ ہے، اور اگر سیز فائر میں مزید تاخیر ہوئی تو حالات میں شدت آ سکتی ہے جو جوہری ہتھیاروں کے استعمال تک جا پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب روسی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ یوکرین کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو روسی افواج بھرپور جواب دیں گی۔ کریملن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس سیز فائر پر عملدرآمد چاہتا ہے اور توقع ہے کہ یوکرین بھی سنجیدگی سے اس پر غور کرے گا۔
ابھی تک یوکرینی حکومت کی طرف سے روس کے یکطرفہ سیز فائر اعلان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر بین الاقوامی برادری میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں