0

پاکستان میں شدید گرمی کا خدشہ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے

اسلام آباد: (نیا محاذ)شدید گرمی: عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جو انسانی صحت اور روزمرہ زندگی کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال بن سکتی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2018 میں نواب شاہ میں بھی اپریل کے مہینے میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا، جو ایشیا میں گرمی کا ایک بڑا ریکارڈ تھا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یکم مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے جو 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔ اس سسٹم کے تحت مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب میں نمی کی لہریں داخل ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی سے بچاؤ کی ہدایت کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال بڑھائیں اور ہلکے کپڑے پہنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں