0

چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار شہید، محکمہ صحت کا ملازم زخمی

چارسدہ: (نیا محاذ) چارسدہ کے علاقے غنی خان روڈ پر دہشتگردی کی ایک افسوسناک واردات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو نیب آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید کی لاش اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار اور ریاستی اداروں سے منسلک افراد مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، جس کے سدباب کے لیے موثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں