0

خوش قوموں کی فہرست: پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

نیا محاذ: لاہور — گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستانی قوم خوشی کے معاملے میں نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
عوامی رائے پر مبنی اس سروے میں شامل 44 ممالک میں پاکستان کا خوشی کے انڈیکس میں 8واں نمبر آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 72 فیصد پاکستانی شہریوں نے تمام تر معاشی اور سماجی چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی شہریوں کا ردعمل خاصا مختلف رہا۔ سروے میں بھارت کا آخری نمبر آیا، جہاں صرف 31 فیصد افراد نے خود کو خوش کہا، جب کہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوسی ظاہر کی۔
خوش ترین قوم کے طور پر چین سرفہرست رہا، جہاں 86 فیصد چینی شہریوں نے خود کو خوش قرار دیا، جو کہ یورپی اقوام کے مقابلے میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔
یہ رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہے اور وہ مشکلات کے باوجود امید کا دامن تھامے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں