0

آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

نیا محاذ: کراچی — آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے متنازعہ کینال منصوبے کی منسوخی کے بعد ببرلو بائی پاس کے علاوہ صوبے بھر میں جاری تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیرپور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل رہنما سرفراز میتلو نے کہا کہ کینال منصوبے کا خاتمہ تمام وکلا برادری اور سندھ کے عوام کی بڑی کامیابی ہے۔
سرفراز میتلو نے کہا کہ اس جدوجہد میں ساتھ دینے والی تمام تنظیموں اور ساتھیوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائرز ایکشن کمیٹی اس کامیابی کی خوشی میں جشن بھی منائے گی۔
واضح رہے کہ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی کی قیادت میں کئی دنوں سے سندھ بھر میں متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف دھرنے اور احتجاج جاری تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں