0

حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ سے خطاب، امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کی مذمت

نیا محاذ: لاہور — جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں جاری مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک امریکا کے آگے لائن میں کھڑے ہیں اور اسے اپنا آقا تسلیم کر چکے ہیں۔
ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو طاقت فراہم کر رہا ہے اور ان دونوں ممالک کا ناپاک اتحاد دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو دہشت گرد سمجھا جانا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو چیلنج کرنے کے بعد ہم سب ایک ہیں اور بھارت کی جارحیت کے خلاف ملک میں ہر فرد متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں پاکستان کی سالمیت اور اسلامی اقدار کا دفاع کرنے کے لیے مزید قوت سے میدان میں آنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں