لاہور: (نیا محاذ) نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔
کین ولیمسن کو کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2025ء کے ڈرافٹ میں سپلیمنٹری کیٹیگری کے تحت منتخب کیا تھا۔ ان کی شمولیت سے کراچی کنگز کے اسکواڈ کو خاصی تقویت ملی ہے اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
کراچی کنگز اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلیں گے، جو ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کنگز آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کرے گی۔
کین ولیمسن کی پاکستان آمد نہ صرف پی ایس ایل بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے، جو عالمی کھلاڑیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
