0

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سے معاہدہ کرنے کا اعلان، امریکی معیشت میں تیزی

واشنگٹن: (نیا محاذ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے اور عالمی سطح پر امریکی معیشت میں تبدیلی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے اور اگر چین نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکہ اپنی شرائط پر ڈیل طے کر لے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد تک نہیں بڑھائیں گے، اور ان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اچھے تجارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پر ٹیرف صفر بھی نہیں ہوگا۔
مزید برآں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اس شعبے میں ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو تحفظ مل سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور امریکی معیشت کی بہتری کے لیے ان کے اقدامات جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں