0

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، وزیراعظم شہباز شریف کا سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیا محاذ) — وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ بیرونِ ممالک میں مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد قوم کا فخر ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف ریاستی سطح پر ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی تعلیم، طب، ٹیکنالوجی، بزنس اور دیگر میدانوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہے، اور یہی وہ مثبت چہرہ ہے جو پاکستان کا وقار بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے باصلاحیت اور محنتی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے باقاعدہ پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔
شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کی فہرست تیار کریں اور ان میں سے نمایاں افراد کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈز صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک پیغام ہوں گے کہ ریاست ان افراد کو سراہتی ہے جو پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گا اور ملک سے جڑے رہنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں