0

’ شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلط شخص سے شادی کرنے کا اندازہ ہوگیا تھا لیکن 10 سال تک یہ رشتہ نبھایا ‘ نادیہ خان اپنی نجی زندگی بارے کھل کر بول پڑیں

کراچی (نیا محاز ) معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے 10 منٹ بعد ہی
غلط شخص سے شادی کرنے کا اندازہ ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے 10 سال تک یہ رشتہ نبھایا کیونکہ وہ اس بندھن کے ٹوٹنے سے خوفزدہ تھیں۔

ایک نجی ٹی وی شو میں سینیئر اداکار ساجد حسن کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ خان نے اپنے پہلے شوہر کے اچھے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی سوچ اور ذہن مختلف تھا، پھر کچھ ایسی باتیں ہوئیں جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے غلط مرد سے شادی کرلی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے شوہر نے پہلی بار انہیں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیکھا اور دوسری بار ان کی منگنی ہوچکی تھی، 1990 کی دہائی میں ایسے ہی پیاراور پسند کی شادیاں ہوتی تھیں۔نادیہ خان کے مطابق وہ اپنی پہلی شادی کے دوران تمام عرصہ طلاق سے ڈرتی رہیں لیکن بالآخر انہیں طلاق کا فیصلہ کرنا ہی پڑا۔وی نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’معاشرے میں 100 افیئرز چلانے والے کو تو برداشت کیا جاتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق یافتہ کو پسند نہیں کیا جاتا، یہاں تک کہ معاشرے میں اگر کوئی زنا کرتا ہے تو وہ بھی قابل قبول ہوتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق قبول نہیں ہوتی۔‘

واضح رہے نادیہ خان کی پہلی 2 شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے تیسری شادی جنوری 2021 میں کی تھی، ان کی ایک 20 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں