0

سونے کی قیمتوں میں استحکام، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار

نیا محاذ: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج قدرے استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا آج بھی 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور فی اونس سونا 3,326 ڈالر پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ سال 2025 کے آغاز میں پاکستان میں ایک تولہ سونے کا نرخ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا، یعنی گزشتہ 108 دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 712 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مالیاتی حالات کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں