0

پی سی بی کو ہیڈ کوچ کی ضرورت، عاقب جاوید اب دلچسپی نہیں رکھتے

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینز کرکٹ ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی ضرورت ہے، اور اس حوالے سے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انہیں چیمپئنز ٹرافی تک اس عہدے پر کام کرنا تھا۔ تاہم، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے اور وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پی سی بی نے اس حوالے سے ویب سائٹ پر اشتہار جاری کیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے بھی اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں