0

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر – فاطمہ ثنا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان نامزد

دبئی: (نیا محاذ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2024 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کی نوجوان کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
ٹیم میں پاکستان سمیت چار ممالک کی باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جب کہ بنگلا دیش کی شرمین اختر، نگار سلطانہ اور رابعہ خان (ریزرو کھلاڑی) بھی منتخب ہوئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری نے بھی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر منتخب ٹیم میں جگہ بنائی، جب کہ سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر کو بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز لاہور میں کھیلے گئے جہاں پاکستان ویمن ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں