0

روانڈا کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، دفتر خارجہ اسلام آباد آمد

اسلام آباد: روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے نے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچ کر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کا قیام عمل میں آ چکا ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع کو وسعت دینے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
روانڈا کے وزیر خارجہ 21 سے 22 اپریل تک نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر موجود ہیں، اور ان کے اس تاریخی دورے کو جنوبی ایشیا اور افریقی خطے کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں