0

پی ایس ایل 10 میں آج آرام کا دن، جمعہ کو کنگز اور گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ

کراچی – نیا محاذ:پی ایس ایل 10: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج کا دن آرام کا ہے۔ ایک دن کے وقفے کے بعد، جمعہ کو کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔
ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی چار ٹیموں نے ناکامی کا سامنا کیا، جن میں کراچی کو لاہور، پشاور کو اسلام آباد، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور اور پشاور زلمی کو کوئٹہ کے خلاف شکست ہوئی۔ تاہم، کراچی اور اسلام آباد نے لاہور قلندرز کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔
ادھر لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کے لیے کراچی سے ملتان پہنچ گئی ہے، جہاں وہ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کراچی سے ملتان روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ فخر زمان کا کہنا تھا، “انجری کے بعد واپس آنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن میں اپنی ٹیم کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں