ملتان – نیا محاذ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اگلے اہم مقابلے کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی سے ملتان پہنچ گئی ہے، جہاں وہ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
ٹیم کی روانگی سے قبل قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ انجری کے بعد خود کو ابھی مکمل طور پر فٹ محسوس نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “انجری کے بعد کرکٹ میں واپسی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، لیکن میں ٹیم کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔”
ادھر پی ایس ایل 10 کا آج کا دن آرام کا دن ہے، کھلاڑی اور شائقین کل کے دلچسپ مقابلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز کراچی میں ایک اور سنسنی خیز میچ متوقع ہے جہاں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ اب فیصلہ کن مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے، اور ہر میچ کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔
