0

ایران کے شہر مگس میں بہاولپور کے 8 مزدوروں کا سفاکانہ قتل – خانقاہ شریف کی فضا سوگوار

نیا محاذ (ویب ڈیسک) – ایران کے شہر مگس میں بہاولپور کے آٹھ معصوم مزدوروں کے قتل کا واقعہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، جس نے خانقاہ شریف سمیت پورے خطے کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہداء میں ایک باپ اور بیٹا جبکہ دیگر چھ نوجوان خانقاہ شریف سے تعلق رکھتے تھے۔
یہ محنت کش افراد روزی روٹی کی تلاش میں وطن سے دور ایران گئے تھے، مگر بدقسمتی سے دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔ یہ افسوسناک سانحہ صرف ان خاندانوں کا نہیں، بلکہ پوری قوم کا غم ہے۔ ہر طرف دکھ، افسوس اور غصے کی فضا ہے۔
نیا محاذ اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور حکومتِ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان معصوم جانوں کے قاتلوں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کو ایک مؤثر اور متحد موقف اختیار کرنا ہوگا۔
اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ نیا محاذ اس غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں