کراچی: (نیا محاذ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ نے تیزی کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔
مارکیٹ کھلتے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 117,279 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا تھا، جہاں انڈیکس 385 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116,775 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے، معاشی اشاریے بہتر ہونے اور سیاسی صورتحال میں قدرے استحکام آنے کے بعد مارکیٹ میں مثبت سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
مارکیٹ کی اس تیزی نے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے بلکہ معیشت کے لیے بھی امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔
📌 رپورٹ: نیا محاذ
