کراچی: (نیا محاذ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ شہری مرتضیٰ گلشن اقبال سے 11 اپریل سے لاپتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اکرم سکیم 33 سے بھی 12 اپریل سے لاپتہ ہے۔
عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا۔ دوران سماعت، زمان ٹاؤن سے لاپتہ افراد نواز علی اور علی نواز کے اہل خانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے محمد نقشبندی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
رپورٹ: نیا محاذ
