0

تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری: سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز

اسلام آباد: (نیا محاذ)تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم تجاویز زیر غور ہیں۔
اہم نکات:
سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔
بجٹ میں صرف کم آمدن والے افراد (نیچے والے سلیبز) کیلئے تبدیلی کی جائے گی۔
زیادہ تنخواہ والے افراد کیلئے فی الحال کوئی ریلیف تجویز نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ یہ پروپوزل ڈسکس کیا جائے گا۔
تین تجاویز پر مشتمل پلان میں ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں کو ریلیف دینے کا امکان ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ بھی آسان بنانے کی تجویز ہے۔
6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے سلیب میں ٹیکس ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے اس دور میں ایک بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
رپورٹ: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں