0

عوام کے لیے بڑا دھچکا: پٹرولیم لیوی میں اضافہ، ریلیف کی امیدیں خاک میں مل گئیں

اسلام آباد: (نیا محاذ) عوام کے لیے بڑا دھچک: حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل صارفین کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے، کیونکہ پٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات:
پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب پٹرول پر لیوی کی مجموعی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل پر بھی لیوی میں 7 روپے 1 پیسہ فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی شرح کے مطابق ڈیزل پر لیوی 77 روپے 1 پیسہ فی لٹر ہو چکی ہے۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تو برقرار رکھی ہیں، لیکن لیوی بڑھانے سے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا۔
اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 7 روپے تک سستا ہو سکتا تھا۔
یہ فیصلہ عوامی توقعات کے برعکس آیا ہے، جو مہنگائی کے اس دور میں کسی ریلیف کے منتظر تھے۔
رپورٹ: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں