0

اسرائیل کی جنگ بندی تجویز مصر کے ذریعے حماس کو موصول، جواب کا انتظار

قاہرہ (نیا محاذ) – اسرائیل نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے ایک نئی تجویز مصر کو بھیجی ہے، جو اب حماس کو پہنچا دی گئی ہے۔ مصری میڈیا کے مطابق اس تجویز پر فی الحال حماس کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی تجویز جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے نہیں بلکہ صرف یرغمالیوں کی واپسی سے متعلق ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب دس مغویوں کی رہائی کے بدلے محدود جنگ بندی پر آمادہ ہے۔
ادھر حماس کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ سے مکمل انخلا اور جنگ کے مستقل خاتمے پر راضی ہو جائے تو وہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خطے میں جاری انسانی بحران اور جنگی صورتحال کے تناظر میں یہ مذاکرات ایک اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں، تاہم فریقین کے مابین اعتماد کی کمی اور ترجیحات میں اختلافات ابھی بھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں