0

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردی کا واقعہ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید

مستونگ (نیا محاذ) – بلوچستان کے ضلع مستونگ کی دشت روڈ پر دہشتگردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق، یہ دھماکہ کھنڈ مہسوری کے قریب ایک موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 16 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا اہلکاروں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں