0

بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی، شیخ حسینہ کا فیصلہ منسوخ

ڈھاکہ: (نیا محاذ)بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر پر: اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ایک اہم اقدام کے تحت اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر اب دوبارہ وہ شق شامل کر دی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے لیے قابل استعمال نہیں ہوگا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس شق کی بحالی کے بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہوگا، سوائے اسرائیل کے۔
یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیتا ہے جس کے تحت بنگلہ دیشی پاسپورٹ سے اسرائیل کے سفر پر پابندی کا ذکر ہٹا دیا گیا تھا۔ عبوری حکومت کے اس فیصلے کو عوامی اور مذہبی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ان پر ایک مبینہ جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کا الزام ہے۔
ٹیولپ صدیق نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات انہیں اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں