0

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح: پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست

راولپنڈی: (نیا محاذ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔
یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن نے 53 رنز بنائے، حسن نواز نے 41 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی، جبکہ کوسل مینڈس نے 35 اور رائلے روسو نے 21 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے 217 رنز کے تعاقب میں 16 اوورز میں 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ زلمی کی جانب سے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب نے 50 رنز بنائے، حسین طلعت نے 35، مچل اوون نے 31، محمد حارث نے 13 اور سفیان مقیم نے 1 رن بنایا۔
پشاور زلمی کے پانچ کھلاڑی کپتان بابر اعظم، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کائل جیمیسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
سعود شکیل
فن ایلن
حسن نواز
کوسل مینڈس
رائلے روسو
ابرار احمد
محمد عامر
عثمان طارق
کائل جیمیسن
پشاور زلمی سکواڈ:
صائم ایوب
حسین طلعت
مچل اوون
محمد حارث
سفیان مقیم
بابر اعظم (کپتان)
ٹام کوہلر کیڈمور
میکس برائنٹ
الزاری جوزف
علی رضا
محمد علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں