0

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع پر بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں ہوں گے

نیامحاذ:تہران: ایران اور امریکا کے درمیان ایٹمی پروگرام کے تنازع پر اہم بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں ہونے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے نمائندے عمانی وزیر خارجہ سے ابتدائی ملاقات کے بعد مذاکرات کا آغاز کریں گے۔
ایرانی وفد کی قیادت سینئر سفارتکار عباسی عراقچی کریں گے، جبکہ امریکی وفد کی سربراہی اسٹیو و ٹکوف کریں گے۔ عمانی وزیر خارجہ مذاکرات کے دوران پیغام رسانی کا کردار ادا کریں گے، جن کے ذریعے دونوں فریق اپنے مؤقف کا تبادلہ کریں گے۔ یہ مذاکرات ایران کی پالیسی ترجیحات اور لائحہ عمل کو واضح کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے بھی صاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہم امریکا سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو منصفانہ، پائیدار اور حقیقت پر مبنی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں