0

امریکا اور چین میں ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کر گئی، چین کا منہ توڑ جواب

نیامحاذ: بیجنگ: امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔ چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو امریکا کی جانب سے 145 فیصد ٹیرف کے اعلان کا ردعمل ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا نے چین پر لیوی میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ چین نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نہ ہم بلیک میل ہوں گے اور نہ ہی دباؤ میں آئیں گے۔ اگر واشنگٹن تجارتی جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس تنازعے کے دوران دیگر متاثرہ ممالک کو ساتھ ملانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ وہ 14 اپریل سے کمبوڈیا، ویتنام اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے، جو امریکی ٹیرف پالیسیوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چین اور ویتنام کے درمیان ریلوے، دفاعی تعاون اور دیگر شعبوں میں 40 سے زائد معاہدے متوقع ہیں، جو خطے میں تجارتی اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں