0

ٹھری میرواہ: صحافی اللہ ڈنو شر قتل کیس، گرفتار ملزمان کا اعتراف جرم

خیرپور: ٹھری میرواہ میں معروف صحافی اللہ ڈنو شر عرف اے ڈی کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق، تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
صحافی کے قتل میں خاتون سمیت پانچ افراد ملوث پائے گئے ہیں، جن میں ایک لڑکی انیسہ، اس کے دو بھائی اور ان کے دوست شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور محرکات کو مکمل طور پر سامنے لایا جا سکے۔
صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل نے سندھ بھر میں صحافتی حلقوں کو غمزدہ کر دیا تھا، اور اس کیس میں پیش رفت کو انصاف کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں