0

غزہ کے شہریوں کو شام کے شمال میں بسانے کا منصوبہ، قطر اور ترکیہ متحرک

نیامحاذ:غزہ: غزہ کے شہریوں کو شام کے شمال،خطے میں جاری انسانی بحران کے باعث فلسطینیوں کے لیے ایک نیا عارضی ٹھکانہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے بے گھر ہونے والے شہریوں کو شام کے شمالی علاقے میں بسائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب پہلے سے موجود خیمہ بستیاں دوبارہ فعال کی جا رہی ہیں، جہاں جنگ زدہ فلسطینی خاندانوں کو پناہ دی جائے گی۔ یہ خیمہ بستیاں ماضی میں شام کے داخلی بحران کے دوران بنائی گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر قطر اور ترکیہ مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں ممالک نے شامی حکومت سے باضابطہ رابطے بھی کیے ہیں تاکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے دو بڑے فلاحی ادارے کر رہے ہیں، تاہم ان اداروں نے اس بارے میں تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔
اس پیشرفت کو خطے میں ایک نئی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے تحت غزہ کے متاثرہ عوام کو کسی حد تک تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں