0

100 دنوں کا شاندار ٹرین ٹور، ٹکٹ کی قیمت آپ کو حیران کن کر دے گی

نیامحاذ: 100 دنوں کا شاندار ٹرین ٹور،اگر آپ دنیا بھر کی سیر کرنا چاہتے ہیں لیکن طویل پروازوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کا خواب اب ٹرین کے ذریعے پورا ہو سکتا ہے۔ “ایڈونچرز بائی ٹرین” نامی کمپنی نے ایک نیا اور منفرد پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت آپ 100 دنوں میں دنیا کے مختلف خطوں کی سیر کر سکتے ہیں۔
اس شاندار سفر کا آغاز 17 مارچ 2026 سے ہوگا اور اس میں 12 مسافروں کا چھوٹا گروپ شامل ہوگا۔ اس سفر میں یورپ، ایشیا اور شمالی امریکہ تک کے سفر کا موقع ملے گا۔ ٹرین کی سواری 14 ممالک سے گزرتی ہوئی آپ کو فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، ترکی، جارجیا، آذربائیجان، قازقستان، چین، جاپان، کینیڈا اور امریکہ کی سفر کرائے گی۔
کمپنی کے ڈائریکٹر، جم لوتھ، کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں زیادہ تر لوگ ماحول دوست سفر کو ترجیح دیتے ہیں اور اس لیے یہ ٹرین سفر خصوصی طور پر ماحول کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سفر میں کسی بھی پرواز کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور تمام تر سیر ٹرین کے ذریعے کی جائے گی۔
اگرچہ یہ ٹرین سفر انتہائی پُرتعیش ہوگا، لیکن اس کا ٹکٹ خاصا مہنگا ہے۔ ہر شخص کو اس سفر کے لیے 146,184 ڈالرز (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) ادا کرنے ہوں گے، تاہم اگر میاں بیوی یا دو دوست اس ٹور کی بکنگ کرتے ہیں تو قیمت کم ہو کر 116,468 ڈالرز فی کس ہو جائے گی۔
اس سفر میں کچھ مقامات پر مسافر بحری جہاز کا سفر بھی کریں گے، اور ایک ٹور لیڈر مسافروں کی رہنمائی کرے گا۔ سفر کا اختتام لندن میں ہوگا، اور ٹوکیو سے کینیڈا تک کا سفر ایک پُرتعیش بحری جہاز کے ذریعے کیا جائے گا جو 23 دنوں پر مشتمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں