0

میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا

عالیہ بھٹ نے بھی میٹ گالا میں شرکت کرنے کے لیے 75 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 63 لاکھ بھارتی روپے ادا کیے یا نہیں یہ ابھی تک واضح نہیں
نیویارک (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 مئی2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی خوبصورت ساڑھی پہنے دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024ء میں شرکت میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ہر سال میٹ گالا امریکا کے شہر نیویارک کے ’میوزیم آف آرٹ‘ میں منعقد کیا جاتا ہے
اور جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں۔
اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہمیشہ ایک خصوصی تھیم کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے اور تمام شرکائ کو اسی تھیم کے مطابق کپڑے پہن کر شرکت کرنی ہوتی ہے، اس سال کی تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے تھیم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عالیہ بھٹ کی خوبصورت ساڑھی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی نے ڈیزائن کی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ میٹ گالا تک رسائی ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ میوزیم کے ریڈ کارپٹ پر واک کرنے کے لیے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہیکہ میٹ گالا کے ایک ٹکٹ کی قیمت تقریباً 75 ہزار ڈالرز ہے جبکہ پورے ٹیبل کی قیمت کا آغاز 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے ہوتا ہے۔اس ایونٹ میں شرکت کے لیے شرکاء بھاری رقم اس لیے ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک چیریٹی ایونٹ ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے فنڈ میں استعمال کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب کمپنیاں اپنے مہمانوں کے لیے ٹیبل خریدتی ہیں تو انفرادی نشستوں کی ادائیگی مشہور شخصیات خود کرتی ہیں۔عالیہ بھٹ نے بھی میٹ گالا میں شرکت کرنے کے لیے 75 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 63 لاکھ بھارتی روپے ادا کیے یا نہیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ان کی اس ایونٹ میں شرکت نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ضرور کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں