اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 9 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1207 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.41 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1226 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1183 روپے، راولپنڈی 1179 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1230 روپے، لاہور1270 روپے،فیصل آباد1230 روپے، سرگودھا1203 روپے، ملتان 1200 روپے، بہاولپور1230 روپے، پشاور1157 روپے، اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1150 روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ1173 روپے، کوئٹہ 1195 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔