روم (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) امریکا کے نامور ٹینس سٹار راجیورام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے
دوسرے رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے نامور ٹینس سٹار راجیورام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں5-7اور 2-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔\932