کار سوار بیٹے ،بیٹی اور والد سمیت تین افراد ڈوب کر حان بحق
حافظ آباد ( نیا محاز اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2024ء ) حافظ آباد میں تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جاگری حادثے میں کار سوار بیٹے ،بیٹی اور والدسمیت تین افراد ڈوب کر حان بحق ہوگئے جب کہ کار میں سوار بچوں کی والدہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔
ریسکیو 1122 نے آپریشن کے دوران ڈوب کر جانبحق ہونے والی فیملی کے افراد کی لاشوں کو نہر سے نکلا کر ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد بھون کلاں کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری، گاڑی میں بیوی بچے اپنے والد سمیت سوار تھے ،افسوس ناک حادثے میں والد سیمت دو بچے جانبحق جبکہ ان بچوں کی والدہ معجزانہ پر محفوظ بچ گئیں۔ گاڑی کو بھی نہر سے نکال لیا گیا