0

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع

نیامحاذ: مصطفیٰ عامر قتل کیس – ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
کراچی: (نیامحاذ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

ملزم کا والد سے ملنے اور نئے وکیل کو قبول کرنے سے انکار
عدالتی کارروائی کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے ملاقات سے انکار کر دیا، جبکہ والد کی جانب سے مقرر کردہ نئے وکیل کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ریمانڈ میں توسیع
عدالت نے صحافی پر حملے کے دوسرے مقدمے میں بھی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں