0

مریم نوازشریف نے ہاکی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (نیا محاز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشا اللّٰہ پاکستان جاپان کے خلاف فائنل جیتے گا، قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کے فائنل میچ میں جاپان کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں