اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
ممبئی (ویب ڈیسک) سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک نئی سنگ میل عبور کر لیا، وہ مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئی ہیں۔
100 ملین فالوورز اور فوربس لسٹ میں شمولیت
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روتیلا کے انسٹاگرام پر 100 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جس کے بعد وہ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
12.25 کروڑ کی رولز رائس خریدنے والی پہلی اداکارہ
رپورٹس کے مطابق اروشی روتیلا نے 12.25 کروڑ بھارتی روپے کی ایک پرتعیش رولز رائس کالینن بلیک بیج (Rolls-Royce Cullinan Black Badge) خریدی ہے۔ وہ اس محدود ایڈیشن گاڑی کو خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئی ہیں، جو صرف ایلیٹ طبقے تک محدود سمجھی جاتی ہے۔
فلم “ڈاکو مہاراج” میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے
اروشی روتیلا کا شمار اب بھارت کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی حالیہ فلم “ڈاکو مہاراج” میں محض 3 منٹ کی ڈانس پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا، جو ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کی برانڈ ویلیو کا ثبوت ہے۔